پنجاب حکومت کی جے آئی ٹی نے اسد عمر کو تفتیش کیلیے طلب کرلیا

اسد عمر کو یکم نومبر دوپہر چار بجے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن آفس لاہور قلعہ گجر سنگھ میں پیش ہونے کی ہدایت


ویب ڈیسک October 31, 2023
فوٹو فائل

حکومت پنجاب کی جانب سے نو مئی واقعات کی تحقیقات کیلیے تشکیل دی جانے والی جے آئی ٹی نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کو پوچھ گچھ کیلیے طلب کرلیا۔

پنجاب حکومت کی جے آئی ٹی نے اسد عمر کو یکم نومبر دوپہر چار بجے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن آفس لاہور قلعہ گجر سنگھ میں پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔

مزید پڑھیں: استحکام پارٹی میں شمولیت کی دعوت مسترد کردی، اسد عمر

پولیس کے مطابق اسد عمر کو 5 ایف آئی آرزکی تحقیقات سے متعلق پیش ہونے کی ہدایات دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ انہیں ایف آئی آر نمبر 96/23 سرور روڑ لاہور کیس، 1271/23 گلبرگ میں طلب کیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں