لیونل میسی نے آٹھویں بار بیلن ڈی آر ایوارڈ جیت لیا

خواتین کی کیٹیگری میں اسپین کی ایتانا بونماتی کو بیلن ڈی آر ایوارڈ سے نوازا گیا

فوٹو: ٹوئٹر

ارجنٹائن کے فٹبال اسٹار لیونل میسی نے آٹھویں بار بیلن ڈی آر ایوارڈ جیت لیا۔

لیونل میسی نے پیر کو پیرس میں ایک شاندار تقریب میں اپنے فٹبال کیریئر کا آٹھواں بیلن ڈی آر حاصل کیا جبکہ خواتین کی کیٹیگری میں اسپین کی ورلڈ کپ جیتنے والی اسٹار ایتانا بونماتی کو بیلن ڈی آر ایوارڈ سے نوازا گیا۔

گزشتہ سال فٹبال ورلڈ کپ قطر میں لیونل میسی کی شاندار پرفارمنس کی بدولت ارجنٹائن ورلڈ کپ جیتنے میں کامیاب ہوا تھا۔ ٹورنامنٹ کے دوران سات گول اسکور کرنے پر میسی کو ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب کو فیفا ورلڈ کپ 2034 کی میزبانی ملنے کے امکانات روشن

انٹر میامی کے شریک مالک ڈیوڈ بیکہم سے ایوارڈ وصول کرنے کے بعد میسی نے اسٹیج پر کہا کہ "یہ پوری ارجنٹائن ٹیم کے لیے ایک تحفہ ہے جو ہم نے حاصل کیا۔ میسی نے اپنا ایوارڈ ارجنٹائن کے آنجہانی لیجنڈ ڈیاگو میراڈونا کے نام کیا۔


36 سالہ میسی نے 2009 میں اپنا پہلا بیلن ڈی آر جیتا تھا اور وہ ابتک 8 بار یہ ایوارڈ جیت چکے ہیں جبکہ انکے حریف کرسٹیانو رونالڈو دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ 5 بار بیلن ڈی آر ایوارڈ جیتنے والے فٹبالر ہیں۔
Load Next Story