27 سال سے طلاق کے خواہشمند شوہر کو عدالت نے پھر ’واپس گھر‘ بھیج دیا

درخواست گزار نرمل سنگھ پنیسر کی عمر89 سالہ ہے اور ریٹائرڈ ایئر فورس آفیسر اور ڈاکٹر ہیں


ویب ڈیسک November 01, 2023
[فائل-فوٹو]

ایک بھارتی شخص 27 سال سے اپنی بیوی کو طلاق دینے کی کوشش کررہا ہے اور دے نہیں پارہا۔

بھارت میں طلاق ایک ممنوع موضوع ہے، ایک ایسا ملک جہاں شادی کی قانونی منسوخی عام طور پر صرف ان صورتوں میں حاصل کی جاتی ہے جب میاں بیوی میں سے کسی ایک کی طرف سے تشدد یا ظلم کا واضح ثبوت ہو۔ خاندانی اور سماجی دباؤ اکثر لوگوں کو ناخوش شادیوں میں منسلک رہنے پر مجبور کرتا ہے۔ ان ناقابل تردید حقائق کی تصدیق حال ہی میں ایک بار پھر ایک عدالتی مقدمے میں ہوئی جس نے بین الاقوامی خبروں میں سرخیاں بنالیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت میں ایک عمر ریسدہ شخص تقریباً 40 سال سے اپنی بیوی سے علیحدگی اختیار کیے ہوئے ہے اور گزشتہ 27 سال سے اسے طلاق دینے کی کوشش میں لگا ہوا ہے مگر ہر بار سپریم کورٹ اسکی کوشش کو ناکام بنا دیتی ہے۔ رواں ماہ بھی سپریم کورٹ نے اس کی طلاق کی درخواست خارج کر دی۔

درخواست گزار نرمل سنگھ پنیسر کی عمر89 سالہ ہے اور ریٹائرڈ ایئر فورس آفیسر اور قابل ڈاکٹر ہیں جو تقریباً تین دہائیوں سے اپنی 82 سالہ بیوی پرم جیت کور جو کہ ایک ریٹائرڈ ٹیچر ہیں، کو طلاق دینے کی کوشش کر رہے ہیں، مگر ہمیشہ کی طرح ایک بار پھر بھارتی سپریم کورٹ نے طلاق کی منظوری دینے سے انکار کردیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں