غزہ میں فلسطینیوں پر حملے بولیویا نے اسرائیل سے سفارتی تعلقات ختم کردئیے

چلی اور کولمبیا نے بھی اسرائیل سے اپنے سفیر واپس بلانے کا اعلان کردیا


ویب ڈیسک November 01, 2023
اسرائیل کے حملے قابل مذمت ہیں ناکہ بندی فوری طور پر ختم کی جائے، بولیویا:فوٹو:فائل

غزہ میں نہتے فلسطینیوں پر مظالم کیخلاف لاطینی امریکا کے ملک بولیویا نے اسرائیل سے سفارتی تعلقات ختم کردئیے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق غزہ میں اسرائیل کی فلسطینیوں کے خلاف انسانیت سوز کارروائیوں پر احتجاج کرتے ہوئے چلی اور کولمبیا نے بھی اسرائیل سے اپنے سفیر واپس بلانے کا اعلان کردیا۔

مزید پڑھیں: غزہ میں پناہ گزینوں کے کیمپ پر اسرائیلی بمباری میں 100 سے زائد فلسطینی شہید

 

بولیویا کی ایوان صدر کی وزیر ماریہ نیلا پراڈا اور خارجہ امور کے وائس چانسلر فریڈی ممانی نے بیان میں اسرائیلی حملوں کی مذمت اور حملے فوری روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے غزہ کی ناکہ بندی فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔

دوسری جانب مہاجر کیمپ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری سے انٹرنیٹ اور موبائل سروس کا نظام تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں غزہ کا رابطہ ایک بار پھر دنیا سے ختم ہوگیا۔ غزہ پر اسرائیلی حملو ں سے مزید 219 فلسطینی شہید ہوگئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں