حلقہ بندیوں سے متعلق اعتراضات پر سماعت کیلیے الیکشن کمیشن کے بینچ مقرر

الیکشن کمیشن میں 680 سے زائد اعتراضات دائر ہوئے ہیں

(فوٹو: فائل)

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے حلقہ بندیوں سے متعلق اعتراضات پر سماعت کے لیے بینچ مقرر کر دیے۔

حلقہ بندیوں پر اعتراضات آج سے سنیں جاٸیں گے۔


پہلا بینچ آج سے اسلام آباد، شکارپور، خضدار، سیالکوٹ اور راجن پور کے اضلاع کی حلقہ بندیوں پر اعتراضات سنے گا جبکہ آج ہی دوسرا بینچ کرم، اٹک، جہلم، ننکانہ صاحب، کوہاٹ اور کورنگی کے اضلاع کی حلقہ بندیوں کے اعتراضات سنے گا۔

جمعرات دو نومبر کو ملیر، سانگھڑ، سوات، ہری پور، چکوال اور پشین کے اضلاع کی حلقہ بندیوں کے اعتراضات کی سماعت ہوگی جبکہ کل ہی مردان، کراچی ایسٹ، موسیٰ خیل، لودھراں، نوشہرو فیروز اور حب کے اضلاع کی حلقہ بندیوں پر اعتراضات کی سماعت ہوگی۔

الیکشن کمیشن میں 680 سے زائد اعتراضات دائر ہوئے ہیں۔
Load Next Story