آئی سی سی رینکنگ شاہین آفریدی نے ون ڈے میں پہلی پوزیشن پر قبضہ جمالیا
بیٹرز کی رینکنگ میں بابراعظم اور بھارت کے شبمن گل کے درمیان 2 پوائنٹس کا فاصلہ رہ گیا
آئی سی سی ون ڈے میں رینکنگ میں قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔
آئی سی سی کے مطابق ون ڈے میں بالرز رینکنگ میں شاہین شاہ آفریدی 673 ریٹنگ پوائنٹس کے ہمراہ پہلی پوزیشن پر آگئے ہیں جبکہ آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ 663 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے جبکہ 656 پوائنٹس کے ہمراہ محمد سراج تیسری پوزیشن پر موجود ہیں۔
آئی سی سی ون ڈے بالرز رینکگ میں شاہین شاہ آفریدی کے علاوہ کوئی پاکستانی ٹاپ 10 میں موجود نہیں ہے۔
مزید پڑھیں: آئی سی سی رینکنگ؛ فخر، امام اور شاہین کی تنزلی، بابراعظم کی پہلی پوزیشن محفوظ
دوسری جانب بیٹرز کی رینکنگ میں مسلسل آؤٹ آف فارم بابراعظم کے ریٹنگ پوائنٹس میں گراوٹ کا سلسلہ برقرار ہے، وہ 818 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر قابض ہیں جبکہ بھارتی بیٹر شبمن گل 816 کے ہمراہ دوسری پوزیشن پر موجود ہیں۔ انہیں کپتان بابراعظم کو نمبر ون کی پوزیشن سے ہٹانے کیلئے محض ایک بڑی اننگز درکار ہے۔
واضح رہے کہ آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے دوران 7 میچوں میں شاہین شاہ آفریدی 17 وکٹوں کے ساتھ ابتک سب سے وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔