پیڈز پر گیند لگی یا بیٹ پر رضوان کے بیٹرز سے سوال پر کھلاڑی و کمنٹیٹرز ہنس پڑے

گزشتہ روز پاکستان نے بنگلادیش کو باآسانی 7 وکٹوں سے شکست دی تھی


ویب ڈیسک November 01, 2023
گزشتہ روز پاکستان نے بنگلادیش کو باآسانی 7 وکٹوں سے شکست دی تھی (فوٹو: ایکسپریس ویب)

آئی سی سی ورلڈکپ میں پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان کھیلے گئے میچ میں مزاحیہ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بنگلادیش کی اننگز کے 43ویں اوور کے دوران تسکین احمد فاسٹ بولر شاہین آفریدی کی گیند کا سامنا کررہے تھے اس دوران گیند انکے پیڈز پر لگ کر وکٹ کیپر تک پہنچی، رضوان نے کیچ کی اپیل کی لیکن امپائر نے ناٹ آؤٹ قرار دیا۔

مزید پڑھیں: ورلڈکپ؛ پاک بنگلادیش میچ میں 'فلسطین کا پرچم' لہرادیا گیا

پاکستان کے کھلاڑیوں نے فیصلے پر نظرثانی کا سوچا اور اپنے کپتان بابراعظم سے مشورہ کرنے لگے تاہم اس کے بعد جو ہوا وہ مزاحیہ انداز سے کم نہیں تھا کیونکہ رضوان نے بلےباز تسکین سے پوچھا کہ کیا بال پیڈز پر لگی ہے یا بیٹ پر! جس نے کھلاڑیوں اور کمنٹیٹرز دونوں ہنسے پر مجبور کردیا۔

رضوان کی اس معصومیت پر کمنٹیٹرز بھی قہقہہ لگانے پر مجبور ہوگئے جبکہ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں