ابوظہبی ایئرپورٹ کا نام تبدیل کردیا گیا

ابوظہبی ایئرپورٹ کے ٹرمینل اے کی تعمیر سے 79 طیاروں اور سالانہ ساڑھے 4 کروڑ مسافروں کی گنجائش ہوگی


ویب ڈیسک November 01, 2023
ابوظہبی ایئرپورٹ کا نام امارات کے پہلے صدر شیخ زاید کے نام پر رکھ دیا گیا، فوٹو: فائل

متحدہ عرب امارات کے ابوظہبی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا نام تبدیل کرکے شیخ زاید انٹرنیشنل ایئرپورٹ رکھ دیا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق ابوظہبی ایئرپورٹ کے نام کی تبدیلی کا اطلاق 9 فروری 2024 سے ہوگا جس دن 7 لاکھ 42 ہزار مربو میٹر پر محیط ٹرمینل اے کا باضابطہ افتتاح کیا جائے گا۔

ابوظہبی ایئرپورٹ کے ٹرمینل اے کے آپریشنل ہونے کے بعد یہاں بیک وقت 79 طیارے موجود ہوسکتے ہیں اور سالانہ ساڑھے 4 کروڑ مسافروں کی آمد و رفت کی گنجائش ہوگی۔

ٹرمینل اے میں آزمائشی اور جزوی آپریشنل کا آغاز ہوگیا ہے تاہم 9 فروری 2024 کو یہ مکمل طور پر فنکشنل ہوجائے گا اور اسی دن سے ابوظہبی ایئرپورٹ کا نام شیخ زاید انٹرنیشنل ایئرپورٹ ہوجائے گا۔

خیال رہے کہ شیخ زاید بن السلطان آل نھیان متحدہ عرب امارات کے بانی اور پہلے صدر تھے جو 2004 میں 86 سال کی عمر میں انتقال کرگئے تھے۔ انھوں نے متحدہ عرب امارات کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا اور جدید ترین ملک بنایا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں