ژوب سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 6 دہشت گرد ہلاک
دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد کا ذخیرہ برآمد، ہلاک دہشت گرد حملوں میں ملوث تھے، آئی ایس پی آر
سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع ژوب میں کارروائی کرتے ہوئے 6 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ 31 اکتوبر اور 1 نومبر کی رات کو سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع ژوب کے علاقے سمبازہ میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا۔
آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسزاور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ جس کے نتیجے میں 6 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد کا ذخیرہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق مارے گئے دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں اور معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے جبکہ علاقے میں موجود دیگر دہشت گردوں کو ختم کرنے کے لیے آپریشن جاری ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز قوم کے ساتھ مل کر بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔