طلاق کے بعد عورت سے ہمدردی کرنے والا مرد ’سانپ‘ ہوتا ہے نادیہ خان

خواتین کبھی بھی اپنی جذباتی کیفیت کسی مرد کے سامنے بیان نہ کریں۔ اداکارہ


ویب ڈیسک November 01, 2023
فوٹو فائل

پاکستانی اداکارہ اور معروف اینکر نادیہ خان نے طلاق یافتہ یا رشتہ کھودینے والی خواتین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ زندگی میں آنے والے دوسرے مرد سے محفوظ رہیں کیونکہ ایسے لوگ دراصل سانپ ہوتے ہیں۔

اداکارہ نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے مارننگ پروگرام میں شرکت کی اور اپنی زندگی میں آنے والے اتار چڑھاؤ کے حوالے سے کھل کر گفتگو کی۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے ہاں عام طور پر معاشرے میں یہ چیز رائج ہے کہ جب خاتون کو طلاق یا اُسکا رشتہ ختم ہو تو مرد اُس سے ہمدردی جتانے کیلیے آجاتے ہیں اور اپنا کاندھا پیش کرتے ہیں۔

نادیہ خان نے کہا کہ رشتہ ختم ہونے یا طلاق کے بعد خواتین کی زندگیوں میں آنے والے مرد دراصل سانپ ہوتے ہیں جو خود کو ہمدرد ظاہر کر کے اپنے مذموم مقاصد پورے کررہے ہوتے ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ 'میں خواتین کو مشورہ دوں گی کہ وہ کبھی بھی اپنی جذباتی کیفیت کسی مرد کے سامنے بیان نہ کریں کیونکہ اُس سے آپ کو فائدے کی جگہ نقصان ہی پہنچتا ہے، اگر آپ کو مضبوط ہونا ہے تو کاروبار کریں اور اسکو بڑھانے پر توجہ دیں'۔

نادیہ خان نے مشورہ دیا کہ رشتہ ختم ہونے کے بعد خاتون یا لڑکی کا ٹوٹنا ایک فطری عمل ہے، ایسے میں وہ خود کو مضبوط کریں اور کسی کے سامنے جذباتی نہ ہوں، اگر ممکن ہو تو وہ ایک لمبا وقفہ لیں اور پھر اپنی زندگی میں بھرپور انداز سے واپس آئیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں