زیریں سندھ بجلی کی بد ترین لوڈ شیڈنگ دورانیہ 16گھنٹے ہو گیا

متاثرین سڑکوں پر آ گئے،حیسکو دفتر پر مظاہرہ اور دھرنا، سو گاؤں کی بجلی کاٹنے سے دیہاتیوں کو شدید مشکلات کا سامنا


Nama Nigaran May 21, 2014
متاثرین سڑکوں پر آ گئے،حیسکو دفتر پر مظاہرہ اور دھرنا، سو گاؤں کی بجلی کاٹنے سے دیہاتیوں کو شدید مشکلات کا سامنا. فوٹو:فائل

KARACHI: بھٹ شاہ اور نواح میں بجلی کی بد ترین لوڈ شیڈنگ، غیر علانیہ بجلی بندش کا دورانیہ 14 سے 16 گھنٹے ہوگیا ۔

جس کے خلاف بھٹ شاہ، دریا خان تالپور، محمد علی سنگراسی، سلیم راہو اور دیگر گوٹھوں کے رہائشیوں نے بھٹ شاہ حیسکو آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور دھرنا دیا۔ احتجاج کی قیادت اکبر، سلیم شہزاد و دیگرکر رہے تھے۔ مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ جب سے نیا ایس ڈی او آیا ہے، طویل لوڈشیڈنگ سے عوام کا جینا دوبھر ہوگیا ہے۔ بھٹ شاہ ڈویژن کے سو سے زائد دیہات کی بجلی مکمل طور پر کاٹ دی گئی ہے جبکہ 3 ہزار سے زائد کنکشن منقطع کردیے ہیں۔

متعدد دیہات میں رات بھر بجلیغائب رہتی ہے، لیکن حیسکو بھٹ شاہ کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جا رہی۔ انہوں نے کہا کہ سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے بھٹ شاہ شہر کو درگاہ شاہ بھٹائی کی وجہ سے 24 گھنٹے بجلی فراہم کرنے کے احکام دیے تھے۔

لیکن ان کے جانے کے بعد بھٹ شاہ شہر تو کیا، درگاہ پر بھی12 گھنٹے بجلی غائب ہوتی ہے، مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ بھٹ شاہ اور نواح سے غیر علانیہ لوڈشیڈنگ ختم کی جائے اور کاٹے گئے کنکشن بحال کیے جائیں۔ سانگھڑ سے نامہ نگار کے مطابق سانگھڑ جھول، روتیاتی، دلشاخ، کنڈیاری، ٹنڈومٹھیاخان چوٹیاریوں، ورکشاپ سمیت دیگر علاقوں میں غیرعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری جس کے سبب کاروباری طبقہ عام شہری شدید گرمی میں پریشانی کا شکار ہیں۔ لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے حکومت کی ہدایات پر عمل نہیں کیا جارہا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں