رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ برآمدات میں اضافہ تجارتی خسارے میں کمی

جولائی تا اکتوبر برآمدات 0.66 فیصد اضافے سے 9 ارب 16 کروڑ 70 لاکھ ڈالر رہیں ، وفاقی ادارہ شماریات


ویب ڈیسک November 01, 2023
فوٹو: فائل

مالی سال 24-2023 کے ابتدائی 4 ماہ میں برآمدات 0.66 فیصد اضافے سے 9 ارب 16 کروڑ 70 لاکھ ڈالر رہیں۔

وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جولائی تا اکتوبر کے عرصے کے دوران برآمدات میں گذشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 0.66 فیصد اضافہ ہوا۔

اس عرصے کے دوران درآمدات میں مالی سال 23-2022 کے مقابلے میں 18.54 فیصد کمی آئی اور درآمدات کا حجم 17 ارب 3 کروڑ ڈالر رہا۔

اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال جولائی تا اکتوبر تجارتی خسارہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 34.70 فیصد کمی سے 7 ارب 41 کروڑ 60 لاکھ ڈالر رہا۔

ادارہ شماریات کے مطابق اکتوبر میں ملکی برآمدات ستمبر کے مقابلے میں 9.33 فیصد اضافے سے 2 ارب 70 کروڑ 70 لاکھ ڈالر رہیں، جبکہ درآمدات کا حجم 20.33 فیصد بڑھ کر 4 ارب 80 کروڑ ڈالر ہوگیا۔

اکتوبرمیں تجارتی خسارہ ستمبر کے مقابلے میں 38.27 فیصد اضافے سے 2 ارب 9 کروڑ ڈالر رہا۔

اعدادوشمار کے مطابق اکتوبر 2022 کے مقابلے میں اکتوبر 2023 کی برآمدات 13.55 فیصد درآمدات 4.91 فیصد زائد رہیں جبکہ اکتوبر 2022 کے مقابلے میں اکتوبر 2023 کا تجارتی خسارہ 4.46 فیصد کم رہا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں