عبدالرحمان کیتھران سمیت بلوچستان کی اہم سیاسی شخصیات ن لیگ میں شمولیت کیلیے تیار

ایاز صادق سے بلوچستان کے سابق وزرا، اراکین اسمبلی اور سیاسی شخصیات کی ملاقات، ن لیگ میں شمولیت کا عندیہ


ویب ڈیسک November 01, 2023
فوٹو ایکسپریس

بارکھان میں پیش آنے والے تین افراد کے قتل کے اندوہناک سانحہ میں نامزد ملزم سردار عبدالرحمان کیتھران سمیت بلوچستان سے تعلق رکھنے والے سابق وزرا اور اراکین اسمبلی نے ن لیگ میں شمولیت کا عنیہ دے دیا۔

نواز شریف کی وطن واپسی کے بعد مسلم لیگ ن نے ملک بھر میں سیاسی گہما گہمی اور انتخابات کی تیاریاں شروع کردی ہیں، جس کے تحت مسلم لیگ ن کے قائد آئندہ چند روز میں چاروں صوبوں کا دورہ کریں گے جبکہ وہ سیاسی جماعتوں کے سربراہان سے ملاقات کا ارادہ بھی رکھتے ہیں۔

پارٹی قیادت کی ہدایت پر سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور سینئر لیگی رہنما سردار ایاز صادق کوئٹہ پہنچے جہاں اُن سے سابق وزرا، ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اور بلوچستان کی ممتاز سیاسی شخصیات نے ملاقاتیں کر کے ن لیگ میں شمولیت کا عندیہ دیا۔

سردار ایاز صادق کی ملاقاتیں مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے صدر شیرجعفر مندوخیل کے پارٹی آفس میں ہوئیں۔ ملاقات کرنے والوں میں سابق وزرا سردار عبدالرحمن کھیتران ، میر عبدالغفور لہڑی شامل تھے نہوں نے سیاسی تعاون پر اتفاق کیا۔

مزید پڑھیں: بلوچستان؛ صوبائی وزیر کی نجی جیل میں قید خاتون و بیٹوں کی لاشیں کنویں سے برآمد

علاوہ ازیں حاجی محمد خان لہڑی، محمد خان اتمان خیل، نواب چنگیز مری ، میر مجیب الرحمن حسنی، میر وسیم شیروانی، سردار مسعود لونی اور نور محمد دمڑ نے بھی سردار ایاز صادق سے ملاقات کی۔ اسکے علاوہ سابق رکن قومی اسمبلی میر دوستان ڈومکی اور بلوچستان کی سابق ایم پی اے ربابہ خان بلیدی نے بھی ملاقات کی۔

میر شوکت بنگلزئی ، برکت رند، سردار علی حیدرحسنی، میر علم دین مظہری، طارق مسوری بگٹی ، میر عطاءاللہ بلیدی اور سحر گل خلجی نے بھی سابق اسپیکر سے ملاقات کی۔ تینوں صوبوں سے تعلق رکھنے والی سیاسی شخصیات بھی سردار ایاز صادق سے ملاقات کرنے والوں میں شامل ہیں۔

ملاقات کرنے والی شخصیات کا نوازشریف کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا اور ن لیگ میں شمولیت کا عندیہ دیا۔

شرکا نے کہا کہ نوازشریف ہی ملک کو مسائل اور بحرانوں سے نجات دلاسکتے ہیں۔ سردار ایاز صادق نے آنے والی شخصیات کے لئے نیک تمناﺅں کا اظہار کیا۔

ذرائع کے مطابق تمام شخصیات آئندہ چند روز میں مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کریں گی، ان شمولیتوں کے بعد بلوچستان میں سیاسی طاقت کا پلڑا واضح طورپر مسلم لیگ (ن) کے حق میں ہوجائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں