ایکسپریس ٹریبیون اور یونی لیور کے درمیان پوڈ کاسٹ سیریز کا معاہدہ

معاہدے کے تحت ایکسپریس ٹریبیون اور Dove کے تحت کامیاب خواتین کی پوڈ کاسٹ سیریز پیش کی جائے گی


Staff Reporter November 01, 2023
—فوٹو:ایکسپریس نیوز

ایکسپریس ٹریبیون اور یونی لیور کے درمیان پوڈ کاسٹ سیریز کا معاہدہ طے پاگیا۔

اس پوڈ کاسٹ میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی وہ کامیاب خواتین شامل ہونگی جنہوں نے حالات کا مقابلہ کرکے معاشرے میں نمایاں مقام حاصل کیا اور ثابت کیا کہ کوئی بھی ایسا نقصان یا مراحلہ مشکل نہیں جس پر قابو نہیں پایا جاسکتا۔

معاہدے کی تقریب کراچی میں یونی لیور کے ہیڈ آفس میں ہوئی جہاں مفاہمتی یادداشت پر ڈائریکٹر مارکیٹنگ ہیئر کیئر شیخ عادل حسین اور ایکسپریس کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر مارکیٹنگ اظفر نظامی نے دستخط کیے۔

اس موقع پر حمزہ محفوظ برانڈ منیجر Dove، زوہا منظر اسسٹنٹ برانڈ منیجر، محمد علی جھکورا میڈیا پارٹنر ہیئر کیئر اور ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر مارکیٹنگ ایکسپریس کامران احمد بھی موجود تھے۔

معاہدے کے تحت ایکسپریس ٹریبیون اور Dove کے تحت ان خواتین کی پوڈ کاسٹ سیریز پیش کی جائے گی جنہوں نے اپنے اپنے شعبوں میں آنے والی مشکلات کا سامنا کرتے ہوئے معاشرے میں ممتاز مقام حاصل کیا، دیکھنے اور سننے والے اس سے ضرور متاثر ہونگے اور ان کی حوصلہ افزائی ممکن ہوسکے گی۔

ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے ڈائریکٹر مارکیٹنگ ہیئر کیئر شیخ عادل حسین نے کہا کہ پوڈ کاسٹ کا مقصد مثال قائم کرنے کی کوشش ہے، ان خواتین کی جو کسی نہ مشکل سے گزریں مگر انہوں نے انتہائی بہادری کے ساتھ حالات کا مقابلہ کیا، یہ بالکل ایسے ہی ہے جس طرح Dove شیمپو گرنے والے بالوں کی ریپیئر کرتا ہے اسی طرح یہ پوڈ کاسٹ کسی نہ کسی مشکل کا سامنا کرنے والوں کے لیے ایک مثال بن سکے گی۔

برانڈ منیجر Dove حمزہ محفوظ کا کہنا تھا کہ ڈیمج کو ہم بالوں تک کیوں محدود رکھیں کیونکہ ڈیمیجز تو زندگی میں بھی ہوتے ہیں اور جس طرح Dove ہیئر ڈیمیجز کو کنٹرول کرتا ہے اسی طرح پوڈ کاسٹ بھی زندگی میں پیش آنے والے ڈیمیجز کی تلافی کی کامیاب کوششوں کو سامنے لائے گی۔

اسسٹنٹ منیجر Dove زوہا منظر نے بتایا کہ پوڈ کاسٹ کا ٹائٹل "کوئی ایسا نقصان نہیں جس کی تلافی نہیں ہوسکے" (No Damage beyond repair) ہے۔ اس پوڈ سے ان خواتین کی حوصلہ افزائی ہوگی جو زندگی کے سفر میں کہیں نہ کہیں مشکل کا سامنا کررہی ہیں، پینل میں شامل کامیاب خواتین کی داستان تمام خواتین کے لیے یکساں مفید اور ایک مثال بن سکے گی۔ Dove اور ایکسپریس میڈیا گروپ کے تحت اس منفرد موضوع پر پہلی مرتبہ بننے والی یہ پوڈ کاسٹ سیریز جلد پیش کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں