ہم نے یہ الیکشن عوام اور ملک کو مشکلات سے نکالنے کے لیے لڑنا ہے شہباز شریف
معیشت کی بحالی اور عوام کو مہنگائی سے نجات دلانی ہے، صدر ن لیگ
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف نے کہا ہے کہ پارٹی نے انتخابی سرگرمیوں کا آغاز کردیا ہے اور یہ الیکشن ہم نے عوام اور ملک کو مشکلات سے نکالنے کے لئے لڑنا ہے۔
لاہور میں سابق رکن قومی اسمبلی احسان الحق باجوہ اور برطانوی وکیل عنصر محمود سے الگ الگ ملاقات کیں۔ اس موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں نے بڑے جذبے سے کام کیا، معیشت بحال اور عوام کو مہنگائی سے نجات دلانی ہے۔
شہبازشریف نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں پاکستان کا مستقبل روشن کریں گے، ملک سے مہنگائی کے اندھیرے دور کریں گے، بیرون ملک مقیم پاکستانی قیمتی اثاثہ اور ہمارا فخر ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ معاشی بحالی اورملکی ترقی کے لئے اوورسیز پاکستانی اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔