پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ میچ سے قبل شائقین کرکٹ کیلئے بری خبر
محکمہ موسمیات نے میچ سے قبل خبردار کردیا
آئی سی سی ورلڈکپ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان اہم معرکے سے قبل محکمہ موسمیات نے بارش کی پیشگوئی کردی۔
بنگلورو کے ایم چناسوامی اسٹیڈیم میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں 4 نومبر ہفتے کے روز مدمقابل آئیں گی، تاہم اس میچ سے قبل ہی محکمہ موسمیات نے شائقین کرکٹ کو خبردار کردیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے حکام کا کہنا ہے کہ بنگلورو میں ہفتے کے روز دوپہر کے اوقات میں بارش کے 70 سے 80 فیصد امکانات ہیں۔
مزید پڑھیں: ورلڈکپ:بابراعظم اسپنرز کا آسان شکار ثابت ہونے لگے
گرین شرٹس کیلئے نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کی اہمیت اس لیے بڑھ گئی ہے کہ سیمی فائنل کھیلنے کی امیدوں کو روشن رکھنے کیلئے انہیں اپنے اگلے دونوں میچز میں لازمی فتح درکار ہے۔
مزید پڑھیں: ورلڈکپ، فخرزمان زیادہ چھکے لگانے والے دوسرے پاکستانی بیٹر بن گئے
پاکستان کیلئے اس میچ میں فتح کا مارجن بہت اہمیت رکھتا ہے، قومی ٹیم 84 رنز کی جیت یا 35 اوورز کے اندر ہدف حاصل کرنا ہوگا جس کے باعث انکا نیٹ ریٹ کیویز سے بہتر ہوسکتا ہے اور ٹاپ فور میں پہنچنے کے جانسز بن سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں: آئی سی سی رینکنگ؛ شاہین آفریدی نے ون ڈے میں پہلی پوزیشن پر قبضہ جمالیا
دوسری جانب اگر میچ بارش کی وجہ سے واش آؤٹ ہوتا ہے تو دونوں ٹیموں کو ایک پوائنٹ دے دیا جائے گا تاہم اسکا اثر نیٹ رن ریٹ پر نہیں پڑے گا۔