نادہندگان کے فون بلاک کرنے کا فیصلہ

نادہندگان کیلئے اس سے اگلا قدم سم اور بعد ازاں قومی شناختی کارڈ بلاکنگ ہوسکتا ہے، عمر سیف


Irshad Ansari November 02, 2023
نادہندگان کیلئے اس سے اگلا قدم سم اور بعد ازاں قومی شناختی کارڈ بلاکنگ ہوسکتا ہے، عمر سیف

وفاقی حکومت نے ڈیفالٹرز کے فون بلاک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نگران وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈاکٹر عمر سیف کا کہنا ہے کہ نادہندگان کیلئے اس سے اگلا قدم سم اور بعد ازاں قومی شناختی کارڈ بلاکنگ ہوسکتا ہے۔

اس حوالے سے نگران وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈاکٹر عمر سیف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں پی ٹی اے، سیلولر آپریٹرز، جی ایس ایم اے شریک ہوئے ۔ نگران وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی نے پی ٹی اے کیلئے پالیسی ڈائریکٹیو جاری کرنے کی ہدایت کردی.

شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے نگران وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈاکٹر عمر سیف نے عام لوگوں تک اسمارٹ فونز پہنچانے کیلئے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے کہا کہ ڈیجیٹل ورلڈ سے خود کو منسلک کرنے،ای کامرس کے فروغ کیلئے اسمارٹ فونز فار آل پالیسی ضروری ہے عوام کو سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈیفالٹرز کے فون بلاک کیئے جائیں گے، نادہندگان کیلئے اس سے اگلا قدم سم اور بعد ازاں قومی شناختی کارڈ بلاکنگ ہوسکتا ہے ۔ اس اقدام سے نادہنگان کی حوصلہ شکنی اوراسمارٹ فونز کے استعمال کا تناسب بڑھے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ افریقی ملک روانڈا کے اعلیٰ سطح وفد سے ملاقات میں بھی اسمارٹ فونز ایکسپورٹ کرنے سے متعلق اہم پیشرفت ہوئی پاکستانی اسمارٹ فونز میں روانڈا حکومت نےخصوصی دلچسپی ظاہر کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔