شاہ محمود قریشی کی جیل میں طبیعت خراب اسپتال منتقلی کی اجازت

آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت نے اڈیالہ جیل انتظامیہ کی درخواست پر پمز منتقل کرنے کی اجازت دے دی


ویب ڈیسک November 02, 2023
(فوٹو: فائل)

پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی جیل میں طبیعت خراب ہو گئی، جس کے بعد عدالت نے انہیں اسپتال منتقل کرنے کی اجازت دے دی۔

آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت اسلام آباد کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے جیل انتظامیہ کی درخواست پر سائفر کیس میں قید پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی اڈیالہ جیل میں طبیعت خراب ہونے پر جیل سے اسپتال منتقل کرنے کی اجازت دے دی۔

جیل انتظامیہ نے عدالت کو بتایا کہ شاہ محمود قریشی کے ٹیسٹ کرانے ہیں، جیل ڈاکٹر کی ایڈوائس پر انہیں پمز منتقل کرنے کی اجازت دی جائے، جس پر عدالت نے شاہ محمود قریشی کو جیل سے اسپتال منتقل کرنے کی اجازت دے دی۔

دوسری جانب شاہ محمود قریشی کے وکیل بیرسٹر تیمور ملک نے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جیل حکام سے بات ہوئی ہے، ابھی شاہ محمود قریشی کو فوری طور پر اسپتال منتقل نہیں کر رہے ۔ جیل حکام کا کہنا ہے کہ احتیاطاً انہوں نے خصوصی عدالت سے اجازت لی ہے ۔ اگر شاہ محمود قریشی کی صحت زیادہ خراب ہوئی تو اسپتال منتقل کیا جائے گا ۔ ذرائع کے مطابق شاہ محمود کی طبیعت ناساز ہے لیکن اتنی نہیں کہ فوری اسپتال منتقلی کی ضرورت ہو۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں