لاہور میں فائرنگ سے دو مبینہ ڈاکو ہلاک

پولیس نے فائرنگ کرنے والے کار سوار افراد کو حراست میں لے لیا


ویب ڈیسک November 02, 2023
(فوٹو: فائل)

گجر پورہ کے علاقے میں کرول گھاٹی میں ڈکیتی واردات کے دوران فائرنگ سے دو مبینہ ڈاکو ہلاک ہوگئے۔

انچارج انویسٹی گیشن گجر پورہ عالم لنگڑیال نے بتایا ککہ واردات کے دوران کار سواروں کی فائرنگ سے دونوں ڈاکو مارے گئے، پولیس نے فائرنگ کرنے والے کار سوار افراد کو حراست میں لے لیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق موٹر سائیکل سوار ملزمان سے پسٹل برآمد ہوا ہے، واقعے کے حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

انچارج انویسٹی گیشن گجر پورہ عالم لنگڑیا کے مطابق ایک ڈاکو کی شناخت حیدر شاہ کے نام سے ہوئی ہے جبکہ دوسرے کی تاحال شناخت نہ ہو سکی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں