حماس سرنڈر کرے یا مرنے کو تیار رہے تیسرا کوئی آپشن نہیں اسرائیل
حماس کو صفحۂ ہستی سے مٹانے تک جنگ جاری رکھیں گے، اسرائیلی وزیر دفاع
اسرائیلی وزیر دفاع یووا گیلنٹ نے دھمکی دی ہے کہ حماس یا تو غیر مشروط طور پر ہتھیار ڈالے یا مرنا کے لیے تیار رہے کیوں کہ اُن کے پاس اب کوئی تیسرا آپشن نہیں بچا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل نے غزہ پر مسلسل بمباری کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ ان سفاکانہ حملوں میں بچوں اور خواتین کی بے رحمانہ موت پر بھی اسرائیل باز نہیں آ رہا۔
یہ خبر پڑھیں : سعودی عرب اب بھی اسرائیل سے معمول کے تعلقات چاہتا ہے، امریکا
اسرائیلی ڈھٹائی اور جارحانہ عزائم کا اندازہ کا اُن کے وزیر دفاع یووا گیلنٹ کے اس بیان سے لگایا جا سکتا ہے کہ جس میں انھوں نے حماس کو صفحہ ہستی سے مٹانے کی دھمکی دی ہے۔
اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا کہ حماس کے پاس اب دو آپشنز ہی بچے ہیں یا تو مشروط طور پر ہتھیار ڈال دے یا مرنے کے لیے تیار رہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں : غزہ پر زمینی حملے میں اسرائیل کو شدید مزاحمت کا سامنا، 15 فوجی مارے گئے
اس سے قبل اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو بھی یہ دھمکی دے چکے ہیں کہ حماس کو صفحۂ ہستی سے مٹا کر دم لیں گے اور اس سے پہلے جنگ ختم نہیں ہوگی۔
اسرائیلی دھمکیوں کے باوجود حماس کے جانباز ہر محاذ پر ڈٹے ہوئے ہیں اور اسرائیل کی برّی فوج کے ٹینکوں کے ساتھ غزہ میں داخل ہونے کی کوشش کو ناکام بنا دیا گیا جس میں 15 اسرائیلی فوجی مارے گئے۔
واضح رہے کہ غزہ میں 7 اکتوبر سے اب تک اسرائیلی بمباری میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 8 ہزار 700 سے تجاوز کرگئی جب کہ 22 ہزار سے زائد زخمی ہیں جب کہ 1400 سے زائد اسرائیلی بھی مارے گئے۔