مسلم ممالک اسرائیل سے تیل سمیت تمام تجارت روک دیں خامنہ ای

مسلم ممالک کو سوچنا چاہیے کہ اسرائیل غزہ میں شہری آبادی پر بم برسا رہا ہے، آیت اللہ خامنہ ای


ویب ڈیسک November 02, 2023
مسلم ممالک کو سوچنا چاہیے کہ اسرائیل غزہ میں شہری آبادی پر بم برسا رہا ہے، آیت اللہ خامنہ ای ، آیت اللہ خامنہ ای (فوٹو: فائل)

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے مسلم ممالک پر اسرائیل سے تجارت روکنے پر زور دیا۔

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے تہران میں طلبا کے اجتماع سے خطاب میں کہا کہ مسلمان ملکوں کو صیہونی ملک کے ساتھ اقتصادی تعاون نہیں کرنا چاہیے اور تیل اور خوراک کی برآمدات روک دینا چاہیے۔

آیت اللہ خامنہ ای نے برطانیہ ، فرانس اور امریکا پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ ممالک فلسطین کے خلاف کھڑے ہیں۔ یہ صرف اسرائیلی حکومت کی بات نہیں مسلم ممالک کو بھی سوچنا چاہیے کہ غزہ میں شہری آبادی پر بم کون برسا رہا ہے۔

دوسری جانب ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے خبردار کیا ہے کہ اگر غزہ کی پٹی پر حملے جاری رہے تو اس کے سنگین نتائج ہوں گے۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیل کی بمباری سے اب تک 8 ہزار 500 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں دو تہائی خواتین اور بچے شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں