ٹینس اسٹار غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کا ذکر کرکے آبدیدہ ویڈیو وائرل

موجودہ کشیدہ صورتحال مجھے خوشی منانے سے روک رہی ہے، انس جابر

موجودہ کشیدہ صورتحال مجھے خوشی منانے سے روک رہی ہے، انس جابر (فوٹو: اسکرین شارٹ)

ویمن ٹینس ایسوسی ایشن ٹورنامنٹ کی فاتح تیونس ٹینس اسٹار انس جابر نے انعامی رقم غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کے نام کرنے کا اعلان کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق تیونس کی اسٹار پلئر انس جابر اپنی جیت پت تبصرہ کرتے ہوئے غزہ کے بچوں کا ذکر کرکے آبدیدہ ہوگئیں، انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ جیتنے کی خوشی ہے لیکن دنیا کی موجودہ کشیدہ صورتحال مجھے خوشی منانے سے روک رہی ہے، جب ننھے بچے مارے جا رہے ہیں تو میں کس طرح خوشی کا اظہار کروں۔

تیونس کی ٹینس پلئیر نے کہا کہ انعامی رقم کا کچھ حصہ تباہی کے شکار فلسطینیوں کی مدد کیلئے دینے کا اعلان کرتی ہوں، میں اس جیت پر خوش نہیں ہو سکتی، ایسا میں کھیل کو سیاسی رنگ دینےکی کوشش نہیں کر رہی ہے بلکہ انسانی جذبے نے مجھے ایسا کرنے پر مجبور کیا۔

مزید پڑھیں: ورلڈکپ؛ رضوان نے مین آف دی میچ کا ایواڈ 'فلسطینیوں' کے نام کردیا


واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں 8 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں، جس میں 2 ہزار سے زائد بچے شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: ورلڈکپ؛ پاک بنگلادیش میچ میں 'فلسطین کا پرچم' لہرادیا گیا

قبل ازیں آئی سی سی ورلڈکپ میں سری لنکا کیخلاف ریکارڈ ساز جیت میں اہم کردار ادا کرنے والے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے اپنا ایوارڈ غزہ کے مظلوم فلسطینوں کے نام کردیا تھا۔

Load Next Story