صنم سعید افغان مہاجرین کے حق میں بول پڑیں

ایک لاکھ 26 ہزار سے زائد افغان باشندے افغانستان جا چکے ہیں


ویب ڈیسک November 02, 2023
افغان مہاجرین کو ملک بدر کرنا مسائل کا حل نہیں؛ صنم سعید (فوٹو: ویب ڈیسک)

معروف اداکارہ صنم سعید نے پاکستان سے بڑے پیمانے پر افغان مہاجرین کی بے دخلی کے خلاف تشویش کا اظہار کیا ہے۔

صنم سعید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ "پاکستان میں پناہ لینے والے افغان مہاجرین کو زبردستی ملک بدر کرنے سے ہمارے بنیادی مسائل حل نہیں ہوں گے"۔



اداکارہ نے کہا کہ "مجھے ایسا لگتا ہے کہ ہماری حکومت ملک کو درپیش چلینجز اور مسائل سے نمٹنے کے بجائے ہماری توجہ کسی اور طرف منتقل کررہی ہے"۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ "اس وقت دُنیا میں جو حالات چل رہے ہیں، اُن کو دیکھتے ہوئے ہمیں ایک دوسرے کے ساتھ ہمدری اور رحم کرنے کی ضرورت ہے"۔

صنم سعید نے اپنی پوسٹ میں حکومتِ پاکستان کے آفیشل ایکس اکاوْنٹ کو بھی ٹیگ کیا۔

مزید پڑھیں: افغان موسیقاروں کی زبردستی انخلاء کیخلاف دائر درخواست پر سماعت دوبارہ ملتوی

واضح رہے کہ حکومت کی طرف سے بہترین انتظامات کے سبب اب تک ایک لاکھ 26 ہزار سے زائد افغان باشندے بغیر کسی نہ خوشگوار واقعہ کے واپس افغانستان جا چکے ہیں۔

دوسری جانب گزشتہ ماہ کے آخر میں پاکستان سے افغان مہاجرین کو لے کر پہلی خصوصی پرواز برطانیہ روانہ ہوئی، پہلی پرواز کے ذریعے خواتین اور بچوں سمیت 200 افغان شہری برطانیہ روانہ ہوئے۔

مزید پڑھیں: افغان باشندوں کی واپسی کے عمل کو سبوتاز کرنے کا گھناؤنا منصوبہ بے نقاب

ذرائع کے مطابق افغان شہریوں کی برطانیہ منتقلی کے ائیربس 330 طیارے استعمال کیے جائیں گے، پاکستان سے ڈھائی سے تین ہزار افغان شہری 12 پروازوں کے ذریعے برطانیہ منتقل کیے جائیں گے۔

افغان مہاجرین کی منتقلی کے لیے خصوصی پروازیں دسمبر کے وسط یا اختتام تک آپریٹ ہوں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں