غزہ سے1 ہزار زخمی بچوں کو علاج کیلیے متحدہ عرب امارات بلائیں گے شیخ زاید

غزہ میں 9 ہزار کے قریب شہادتوں اور 22 ہزار سے زائد زخمیوں میں نصف تعداد بچوں اور خواتین کی ہیں


ویب ڈیسک November 02, 2023

متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نھیان نے اعلان کیا ہے کہ غزہ سے ایک ہزار زخمی بچوں کو علاج کی غرض سے دبئی اور ابوظہبی کے بڑے اسپتالوں میں لایا جائے گا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات کے صدر نے مزید کہا کہ ان بچوں کے ساتھ ان کے اہل خانہ کو بھی خوش آمدید کہا جائے گا اور مکمل علاج تک یہ لوگ امارات میں ہی قیام کریں گے۔

صدر شیخ محمد بن زاید آل نھیان کے حکم کی تعمیل میں اماراتی وزیرِ خارجہ نے ریڈ کراس کی صدر سے رابطہ کیا اور زخمی فلسطینی بچوں کو علاج کی غرض سے متحدہ عرب امارات لانے کے طریقہ کار کو حتمی شکل دی۔

یہ خبر پڑھیں : اسرائیل کی پناہ گزین کیمپ پر وحشیانہ بمباری؛ 200 فلسطینی شہید اور 700 زخمی

دوسری جانب اماراتی وزیرِ خارجہ شیخ عبداللّٰہ بن زاید نے غزہ میں خوراک اور طبی امداد کی ترسیل کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جنگ زدہ علاقوں میں امدادی کارکنوں کی نقل و حرکت کو محفوظ بنایا جائے۔

یہ خبر بھی پڑھیں : حماس سرنڈر کرے یا مرنے کو تیار رہے، تیسرا کوئی آپشن نہیں؛ اسرائیل

واضح رہے کہ غزہ پر اسرائیلی بمباری میں 8 ہزار 700 سے زائد شہادتیں ہوچکی ہیں اور 22 ہزار سے زائد زخمی ہیں۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں نصف تعداد بچوں اور خواتین کی ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں