فلسطین کیلیے سعودی فرمانروا 30 اور ولی عہد کا 20 ملین ریال عطیے کا اعلان

سعودی عرب مشکل کی گھڑی میں اپنے فلسطینی بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑے گا، ڈاکٹر عبداللہ بن عبدالعزیز


ویب ڈیسک November 02, 2023
سعودی عرب مشکل کی گھڑی میں اپنے فلسطینی بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑے گا، ڈاکٹر عبداللہ بن عبدالعزیز

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے فلسطین کے لیے 30 ملین جب کہ ولی عہد محمد بن سلمان نے 20 ملین ریال عطیے کا اعلان کیا ہے۔

سعودی میڈیا کے مطابق خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ نے جنگ زدہ فلسطین کے عوام کے لیے چندہ مہم کا آغاز کردیا اور سب سے پہلے خود مجموعی طور پر 50 ملین ریال چندہ جمع کرایا۔

اسرائیل کی غزہ اور مغربی کنارے میں جنگی جارحیت کے باعث فلسطینی عوام کی ادویات، خوراک اور بنیادی اشیائے ضروریہ کی فراہمی سے مدد کے لیے عوامی عطیات کنگ سلمان سینٹر کی 'ساہم' ویب سائٹ پر جمع کی جائیں گی۔

یہ خبر پڑھیں : غزہ سے1 ہزار زخمی بچوں کو علاج کیلیے متحدہ عرب امارات بلائیں گے، شیخ زاید

سعود عرب کے ریلیف پروگرام کے سربراہ ڈاکٹر عبداللہ بن عبدالعزیز نے کہا کہ عطیات جمع کرنے کی یہ مہم کرائسز میں گھیرے میں فلسطینی بھائیوں کی مدد کے سعودی عرب کے عظیم کردار کی نشاندہی کرتا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں : اسرائیل کی پناہ گزین کیمپ پر وحشیانہ بمباری؛ 200 فلسطینی شہید اور 700 زخمی

انھوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب اپنے فلسطینی بھائیوں کی خیرخواہی کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا اور اپنے بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں