مقتول پنجابی گلوکار سدھو موسے والا پر فلم بنائی جائے گی
چوپندر جیت سنگھ کی کتاب نامور گلوکار کی زندگی کے گرد گھومتی ہے جسے مئی 2022 میں گولیاں مار کر قتل کردیا گیا
بالی وڈ کی مشہور پروڈکشن ہاؤس میچ باکس شاٹس نے مقتول پنجابی گلوکار سدھو موسے والا پر فلم بنانے کے حقوق حاصل کرلئے۔
بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق فلم نامور کرائم جرنلسٹ جوپندر جیت سنگھ کی کتاب 'Who Killed Moosewala' پر مبنی ہوگی اور اس کے رائٹس مصنف سے لے لیے گئے ہیں۔
چوپندر جیت سنگھ کی کتاب نامور گلوکار کی زندگی کے گرد گھومتی ہے جسے مئی 2022 میں گولیاں مار کر قتل کردیا گیا تھا۔
ذرائع کے مطابق ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ نئے پروجیکٹ کے تحت فلم بنائی جائے گی یا ویب سیریز جبکہ مزید تفصیلات بھی ابھی سامنے نہیں آئی ہیں۔
کتاب کے مصنف نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا ہے کہ میچ باکس شاٹس والوں نے کتاب کو ویڈیو فارمیٹ میں لوگوں کے سامنے لانے کا فیصلہ کیا ہے۔
یاد رہے کہ کینیڈین پنجابی گینگسٹر گولڈی برار جو کہ لارنس بشنوئی گروپ کا حصہ ہے اس نے گلوکار کے قتل کی ذمہ داری قبول کی ہے۔