زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 1 کروڑ 36 لاکھ ڈالر کا اضافہ
گذشتہ ہفتے کے اختتام پر زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 7 ارب 50 کروڑ 42 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے، اسٹیٹ بینک
27 اکتوبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 1 کروڑ 36 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سےجاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 7 ارب 50 کروڑ 42 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔
گزشتہ ہفتہ کے دوران زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں 7 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی اور ذخائر 12 ارب 57 کروڑ 66 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 9 کروڑ 26 لاکھ ڈالرکی کمی ہوئی جس کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 5 ارب 6 کروڑ 88 لاکھ ڈالر ہوگیا۔