سورج کی شعاعوں سے بچانے والی نئی کریم
یہ کریم جِلد کو پہنچنے والے نقصان کی تلافی کرتے ہوئے جھریوں کا سبب بننے والے عمل کو روکتی ہے
سائنس دانوں نے جِلد کی ایک ایسی کریم بنائی ہے جو سورج کی روشنی سے جِلد کو پہنچنے والے نقصان کی تلافی کرتے ہوئے جھریوں کا سبب بننے والے عمل کو روکتی ہے۔
محققین کے مطابق یہ ایک نئی جنریشن سن کریم ہے جو صرف سورج سے جلنے سے ہی نہیں بچاتی بلکہ سورج کی شعاعوں کے سبب جلد کو پہنچنے والے کم شدت کے نقصان کی فوری تلافی بھی کرتی ہے۔
اس کریم میں میلانِن نامی قدرتی سالمے کا مصنوعی ورژن شامل کیا گیا ہے۔ جلد میں موجود یہ سالمے سورج کی شعاعوں کے سبب جلد کو پہنچنے والے نقصان کی تلافی کرتے ہیں۔
جلد کی کریم میں استعمال کیا جانے والا یہ سالمہ نقصان دہ عوامل کو پکڑتا ہے اور ان کے اثر کو زائل کرتا ہے۔ یہ سالمے سورج سے آنے والی الٹرا وائلٹ شعاعوں سے فعال ہوجاتے ہیں۔ یہ شعاعیں جلد کو صحت مند رکھنے والے کولیجن کو نقصان پہنچاتی ہیں۔
کریم کا طویل عرصے تک استعمال برسوں تک سورج میں رہنے کی وجہ سے چہرے اور جلد پر پڑنے والی باریک لکیریں اور جھریوں سے بچانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
امریکا کی نارتھ ویسٹرن یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے ماہرِ امراضِ جلد ڈاکٹر کرٹ لو کے مطابق سورج سے جلنے کے بعد اکثر افراد جلن کم کرنے کے لیے کریم کا استعمال کرتے ہیں لیکن اس سے قبل سورج سے جلد کو پہنچنے والے نقصان کو پورا کرنے کے لیے کچھ نہیں تھا۔
انہوں نے کہا کہ اس نقصان کی مسلسل تلافی کی ضرورت ہوتی ہے کیوں کہ اگر آپ چہرے کو بغیر ڈھکے روزانہ سورج کے سامنے ہوتے ہیں تو آپ کو کم درجے کی مسلسل الٹرا وائلٹ روشنی کا سامنا ہوتا ہے۔