شوبز کو خیرباد کہنے والی سابقہ اداکارہ انعم فیاض کے ہاں بیٹی کی پیدائش

انعم فیاض شادی اور ایک بچے کی ماں بننے کے بعد بھی شوبز سے منسلک رہیں


ویب ڈیسک November 03, 2023
انعم فیاض نے پاکستانی ڈراموں سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا: فوٹو انسٹاگرام

رواں برس اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہنے والی سابقہ اداکارہ انعم فیاض کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

انعم فیاض نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاوْنٹ پر اپنی نومولود بیٹی کا ہاتھ تھامے ہوئے تصاویر پوسٹ کیں اور اپنے چاہنے والوں کو خوشخبری سُنائی کہ اُن کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔




سابقہ اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ "خوشی سے بھرے دلوں کے ساتھ، ہم اپنی ننھی شہزادی کو دنیا سے متعارف کروا رہے ہیں"۔

اُنہوں نے کہا کہ "ہماری بیٹی ایک چھوٹا سا معجزہ ہے، اللہ کی طرف سے ایک تحفہ ہے جس نے ہماری زندگیوں کو بےانتہا محبت اور خوشی سے بھر دیا ہے"۔

انعم فیاض نے دُعاوْں کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ "مجھے اور میری فیملی کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں"۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے انعم فیاض کو بیٹی کی پیدائش پر مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

مزید پڑھیں: اداکارہ انعم فیاض نے اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری کو خیر باد کہہ دیا

واضح رہے کہ انعم فیاض نے پاکستانی ڈراموں سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا اور متعدد کامیاب پروجیکٹ بنائے، شادی اور ایک بچے کی ماں بننے کے بعد بھی وہ شوبز سے منسلک رہیں۔

انعم فیاض کچھ عرصے سے ٹی وی اسکرین سے غائب رہیں اور پھر رواں سال فروری میں اُنہوں نے اعلان کیا کہ وہ اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری چھوڑ رہی ہیں۔


اس موقع پر انہوں نے کہا تھا کہ اُنہوں نے شوبز انڈسٹری کو چھوڑ کر اسلامی زندگی گزانے کا فیصلہ کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں