پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے 53 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرکے نیا ریکارڈ بنالیا

الیکشن کی تاریخ کے اعلان سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا، 6 سال بعد اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا رجحان


ویب ڈیسک November 03, 2023
(فوٹو: فائل)

پاکستان اسٹاک ایکس چینج نے ایک اور نیا ریکارڈ قائم کرلیا، پی ایس ایکس نے ساڑھے 6 سال بعد 53 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرلی۔

جمعہ کے روز مارکیٹ میں زبردست تیزی کے بعد پی ایس ایکس نے ایک اور نیا ریکارڈ قائم کر لیا۔ کاروباری ہفتے کے آخری روز کے ایس ای 100 انڈیکس تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پرپہنچ گیا۔

کے ایس ای 100 انڈیکس میں 600 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد کاروبار کے دوران 100 انڈیکس 53 ہزار 248 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔ قبل ازیں 100 انڈیکس 24 مئی 2017ء کو بلند ترین سطح 53 ہزار127 کی سطح پر پہنچا تھا۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ انتخابات کی تاریخ کے اعلان سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے جب کہ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ ( آئی ایم ایف ) سے جائزہ مذاکرات میں پیش رفت کا بھی مارکیٹ پر مثبت اثر پڑا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں