کیویز کیخلاف میچ سے قبل شاداب فٹ نہ ہوسکے ابرار کی شمولت کا امکان

نیوزی لینڈ کو بھی بڑا دھچکا لگ گیا، اہم فاسٹ بولر انجری کے باعث ورلڈکپ سے باہر

نیوزی لینڈ کو بھی بڑا دھچکا لگ گیا، اہم فاسٹ بولر انجری کے باعث ورلڈکپ سے باہر (فوٹو: ایکسپریس ویب)

آئی سی سی ورلڈکپ میں نیوزی لیںڈ کے خلاف میچ سے قبل آل راؤنڈر شاداب خان مکمل فٹ نہ ہوسکے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آل راؤنڈر شاداب خان کنکشن انجری سے مکمل صحتیاب نہیں ہوسکے ہیں، اگر وہ مکمل فٹ نہ ہوئے تو انکی جگہ ابرار احمد کو ٹیم میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

نائب کپتان شاداب خان رواں برس تیسری بار کنکشن انجری کا شکار ہوچکے ہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ؛ میچ سے قبل شائقین کرکٹ کیلئے بری خبر

دوسری نیوزی لینڈ کیلئے بھی بری سامنے آئی ہے، جنوبی افریقا کے خلاف میچ میں انجری کا شکار ہوکر فاسٹ بولر میٹ ہنری ورلڈکپ سے باہر ہوگئے ہیں انکی جگہ کائل جیمیسن کو بلالیا گیا ہے۔


مزید پڑھیں: کیچز تھامنے کے معاملے میں پاکستان نے تمام ٹیموں کو پیچھے چھوڑ دیا

فاسٹ بولر جنوبی افریقا کے ساتھ میچ کے دوران 5.3 اوورز بالنگ کرواسکے تھے بعدازں انکا اوور جمیز نیشم نے پورا کیا تھا۔

کیوی ٹیم کے کپتان کین ولیمسن پہلے انگھوٹے کی انجری کا شکار ہیں جبکہ لوکی فرگوسن، مارک چیپمین میں پلئینگ الیون کیلئے دستیاب نہیں۔

مزید پڑھیں: حساس معاملات پر گفتگو مستقبل میں لیک ہوسکتی ہے، بابراعظم کو خدشہ

واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان معرکہ سیمی فائنل کی حثیت اختیار کرگیا ہے، اگر پاکستان کو ٹاپ فور کیلئے کوالیفائی کرنا ہے تو انہیں کیویز اور انگلیںڈ کے خلاف لازمی فتح درکار ہے۔ جس کے بعد دونوں کے درمیان نیٹ ریٹ پر فیصلہ سامنے آئے گا۔
Load Next Story