ٹائیگر 3 کا نیا پرومو سلمان خان نے بندوقیں اُٹھالیں

ٹائیگر 3 اس دیوالی، 12 نومبر کو سینما گھروں میں آ رہی ہے

ٹائیگر 3 کا ٹیزر اور ٹریلر دونوں ہی زبردست کامیاب رہے : فوٹو فلم پوسٹر

بالی ووڈ کے سپُر اسٹار سلمان خان کی میگا تھرلر فلم 'ٹائیگر 3' کا ایکشن سے بھرپور نیا پرومو ریلیز ہوگیا ہے جس میں اداکار عمران ہاشمی کو بھی دِکھایا گیا ہے۔

سلمان خان اور کترینہ کیف 'ٹائیگر 3' میں اویناش اور زویا کے کردار میں نظر آنے کے لیے تیار ہیں، فلم کا ٹیزر اور ٹریلر دونوں ہی زبردست کامیاب رہے، فلم کی ریلیز میں چند ہی باقی ہیں اور اب 'ٹائیگر 3' کے فلمسازوں نے نیا پرومو ریلیز کردیا ہے۔

یش راج فلمز کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر 'ٹائیگر 3' کا نیا پرومو پوسٹ کیا گیا ہے جس میں سلمان خان اور کترینہ کیف کے علاوہ عمران ہاشمی کو بھی دکھایا گیا ہے۔



ایکشن سے بھرپور پرومو میں سلمان خان کو عمران ہاشمی کی طرف سے دھمکی ملتی ہے، جو فلم میں ماسٹر مائنڈ اور سُپر ایجنٹ ٹائیگر کا دشمن ہے، پھر سلمان خان اپنی جان خطرے میں ڈال کر اپنے دشمنوں سے لڑتے ہیں۔

'ٹائیگر 3' کے نئے پرومو نے مداحوں کو پُرجوش کردیا ہے اور وہ اب بےصبری سے فلم کی ریلیز میں باقی دن گِن رہے ہیں۔


مزید پڑھیں: سلمان خان کی فلم 'ٹائیگر 3' کا پہلا گانا ریلیز ہوتے ہی چھاگیا

واضح رہے کہ 'ٹائیگر3' منیش شرما کی ہدایت کاری میں بننے والی فلموں میں سے اب تک کی بہترین فلم ہوگی اور سب کی نظریں اس فلم کی ریلیز پر ہیں۔

ٹائیگر 3 اس دیوالی، 12 نومبر کو سینما گھروں میں آ رہی ہے، فلم ہندی، تامل اور تیلگو زبان میں ریلیز ہوگی۔

ٹائیگر فرنچائز کی یہ تیسری فلم ہے اور اس سے قبل 2012 میں 'ایک تھا ٹائیگر' اور 2017 میں 'ٹائیگر زندہ ہے' ریلیز کی جاچکی ہے۔

مزید پڑھیں: 'ٹائیگر3' کا ٹیزر جاری، سلمان خان نے بھارت سے 'کریکٹر سرٹیفکیٹ' مانگ لیا

یش راج فلم کی اسپائے یونیورس بالی وڈ کی بلاک بسٹر سیریز بن چکی ہے جس میں ہریتھک روشن کی 'وار' اور شاہ رخ خان کی 'پٹھان' ہندی سینما میں دھوم مچا چکی ہے۔
Load Next Story