نگراں وزیراعلیٰ سندھ کا فلسطینی طلبا کیلیے مراعات کا اعلان

سندھ کے سرکاری انجینئرنگ اور میڈیکل کالجز میں 48 فلسطینی طلبا زیرتعلیم ہیں


ویب ڈیسک November 03, 2023
نگراں وزیراعلیٰ نے جامعات کو فلسطینی طلبا کیلیے اسکالرشپ کا بندوبست کرنے کی ہدایت کی:فوٹو:فائل

سندھ کے نگراں وزیراعلیٰ جسٹس (ر) مقبول باقر نے فلسطینی طلبا کے لیے بڑی مراعات کا اعلان کردیا۔

نگراں وزیراعلیٰ سندھ مقبول باقر نے متعلقہ حکام کو صوبے کے سرکاری انجینئرنگ اور میڈیکل کالجز میں زیرتعلیم فلسطینی طلبا کی ٹیوشن فیس اور ہاسٹل فیس معاف کرنے کی ہدایت کی۔

نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے صوبے کی جامعات کو بھی فلسطینی طلبا کے لیے اسکالرشپ کا بندوبست کرنے کی ہدایت کی۔ سندھ کے مختلف سرکاری انجینئرنگ اور میڈیکل کالجز میں 48 فلسطینی طلبا زیر تعلیم ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں