پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ ورلڈکپ میں کس ٹیم کا پلڑا بھاری ہے حیران کن اعدادوشمار

دونوں ٹیمیں کل بنگلورو کے ایم چنا سوامی اسٹیڈیم میں مدمقابل آئیں گی


ویب ڈیسک November 03, 2023
دونوں ٹیمیں کل بنگلورو کے ایم چنا سوامی اسٹیڈیم میں مدمقابل آئیں گی (فوٹو: فائل)

آئی سی سی ورلڈکپ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں کل مدمقابل آئیں گی۔

بنگلورو کے ایم چنا سوامی اسٹیڈیم میں قومی ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف کل دوپہر 1:30 بجے میدان میں اُترے گی، پاکستانی ٹیم کو ایونٹ سیمی فائنل کھیلنے کی امیدوں کو برقرار رکھنے کیلئے میچ میں لازمی فتح درکار ہے۔

دوسری جانب کیویز بھی ایونٹس میں مسلسل دو شکستوں اور انجریز کے باعث مشکلات کا شکار ہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ؛ میچ سے قبل شائقین کرکٹ کیلئے بری خبر


ون ڈے ورلڈکپ مقابلوں میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں 9 بار آمنے سامنے آئی ہیں، جہاں گرین شرٹس کا پلڑا بھاری ہے۔

سال 2011 میں نیوزی لینڈ نے آخری بار پاکستان ورلڈکپ مقابلوں میں شکست سے دوچار کیا تھا جبکہ پاکستان نے 2019 میں کیویز کو شکست کا مزہ چکھایا تھا۔

مزید پڑھیں: کیویز کیخلاف میچ سے قبل شاداب فٹ نہ ہوسکے، ابرار کی شمولت کا امکان

واضح رہے کہ پوائنٹس تیبل پر پاکستان 7 میچز میں 3 جیت کے ساتھ 6 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں جبکہ نیوزی لینڈ 7 میچز میں 4 فتوحات کے ہمراہ 8 پوائنٹس کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر قابض ہے۔

ون ڈے ورلڈکپ مقابلوں میں 1983 سے دونوں ٹیمیں ایک دوسرے کے مدمقابل آرہی ہیں جہاں نے پاکستان نے 9 جبکہ نیوزی لینڈ نے محض 2 میچز جیت رکھے ہیں۔

1

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔