سوشل میڈیا پر نوکری کا جھانسا دیکر خاتون سے زیادتی کرنیوالا گرفتار

ملزم نے خاتون کو نوکری کا جھانسا دے کر مارکیٹ بلایا اور نیم بے ہوشی کی حالت میں زیادتی کے بعد فرار ہوگیا


ویب ڈیسک November 03, 2023
ملزم شہروز کا خاتون سارہ سے چند روز قبل سوشل میڈیا پر رابطہ ہوا ، پولیس

سوشل میڈیا پر نوکری کا جھانسا دے کر خاتون سے زیادتی کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔

شادمان ٹاؤن پولیس ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ٹریس کرکے زیادتی کرنے والے ملزم کو ضلع گوجرانوالہ سے گرفتار کیا۔ ملزم شہروز کا خاتون سارہ سے چند روز قبل سوشل میڈیا پر رابطہ ہوا ، جہاں ملزم نے خاتون کو نوکری کا جھانسا دے کر ٹولینٹن مارکیٹ شادمان بلایا۔

پولیس نے مطابق ملزم نے مارکیٹ میں واقع کمرے میں خاتون سے نیم بے ہوشی کی حالت میں زیادتی کی اور فرار ہوگیا۔

ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں