بلوچستان شہریوں کی سہولیات کیلیے ہیلتھ کارڈ کا اجراء

ہر شہری کے شناختی کارڈ پر اس کا مفت علاج ہوگا، نگراں وزیراعلیٰ


ویب ڈیسک November 03, 2023
فوٹو : اسکرین گریب

بلوچستان میں عوام کو سرکاری سطح پر مفت علاج معالجے کی سہولیات کی فراہمی کے لیے ہیلتھ کارڈ کا اجراء کر دیا گیا۔

نگراں وزیر اعلیٰ نے بلوچستان کے تمام شہریوں کے لیے مفت علاج معالجے کی سہولیات کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے تمام شہریوں کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے کی ذمہ داری اٹھاتے ہیں۔

ہیلتھ کارڈ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میر علی مردان ڈومکی کا کہنا تھا کہ اس مثالی پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے بھر پور کردار ادا کیا جائے گا، ہر شہری کے شناختی کارڈ پر اس کا مفت علاج ہوگا۔



انہوں نے کہا کہ صوبے کے ہر فرد کو یکساں علاج کی سہولیات میسر آئیں گی، بلوچستان کے ہر شہری کا علاج 1200 سے زائد پینل اسپتالوں سے سرکاری اخراجات پر ہوگا۔

نگراں وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ مریض بغیر کسی رکاوٹ کے پینل پر موجود سرکاری یا پرائیویٹ اسپتال جا کر فوراً علاج شروع کروا سکے گا، بلوچستان کے عوام کی جان و مال کے تحفظ صحت و تعلیم سمیت تمام بنیادی حقوق کو یقینی بنائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں