بارشوںمیںہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلیے اقدامات مکمل

بارش کا پانی جمع ہونیوالے مقامات پرخصوصی توجہ دی جائے،ایڈمنسٹریٹر محمد حسین سید


ایکسپریس July 11, 2012
بارش کا پانی جمع ہونیوالے مقامات پرخصوصی توجہ دی جائے،ایڈمنسٹریٹر محمد حسین سید

بلدیہ عظمیٰ کے ایڈمنسٹریٹر محمد حسین سیدکی ہدایت پر محکمہ میونسپل سروسز نے متوقع بارشوںکے پیش نظرکسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ضروری اقدامات کو حتمی شکل دیدی، اس سلسلے میں سینئر ڈائریکٹر میونسپل سروسز کی سربراہی میں ہنگامی اجلاس منعقد ہوا ، اجلاس میں ڈائریکٹر نعمان ارشد،مشین پول ڈپو اورمیونسپل سروسز ڈپارٹمنٹ کے متعلقہ افسران اور ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن سینٹرل اور سائوتھ کے متعلقہ افسران نے شرکت کی

اس موقع پر متوقع بارشوں کے دوران ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے کیے جانے والے انتظامات کا جائزہ لیا گیا اور خصوصاً ماضی کے تجربات کے پیش نظر تمام متعلقہ افسران اورعملے کو سختی سے ہدایت کی گئی کہ اس سال ان تمام مقامات پر خصوصی توجہ دی جا ئے جہاں ماضی میں بارش کا پانی جمع ہوا تھا اور شہریوںکو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا تھا لہٰذا اس سال موسم برسات میں ان تمام مقامات سے برساتی پانی کی فی الفور نکاسی کے انتظامات کی ہدایت کی گئی

جبکہ تمام متعلقہ عملے کو ضروری مشینری بشمول نکاسی آب کے پمپ اور گاڑیوں سمیت تیار رہنے کی ہدایت کی گئی تاکہ بارش کا آغاز ہوتے ہی کام شروع کیا جا سکے،سینئر ڈائریکٹر میونسپل سروسز نے ڈسٹرکٹ سینٹرل اور سائوتھ کے افسران سے کہا کہ وہ ممکنہ چوکنگ پوائنٹس پر تعینات تمام متعلقہ افسران اور ماتحت عملے کی فہرست بمعہ تعیناتی کا مقام اورموبائل نمبرفوری طور پرمیونسپل سروسز ڈپارٹمنٹ کو بھجوائیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ان سے فوری رابطہ کیا جا سکے اور نکاسی آب میںکوئی مشکل پیش نہ آئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں