لاہورچڑیا گھر تین ماہ کے لیے بند کرنے کا اعلان
چڑیا گھر 7 نومبر سے 31 جنوری 2024 تک مکمل بند رہے گا
لاہور چڑیا گھر کو اپ گریڈیشن منصوبے کی وجہ سے تین ماہ کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ چڑیا گھر 7 نومبر سے 31 جنوری 2024 تک مکمل بند رہے گا۔
نگران وزیراعلی پنجاب سید محسن نقوی کی ہدایت پر لاہور چڑیا گھر اور سفاری زو کی اپ گریڈیشن کا منصوبہ شروع کیا گیا۔ تعمیراتی کام کی وجہ سے لاہور چڑیا گھر کو 7 نومبر سے جنوری کے آخر تک بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
اس دوران لاہور چڑیا گھر کے جانوروں کو وائلائف پارک جلو اور چھامانگا منتقل کیا جائیگا۔ چڑیا گھر کے جانوروں اور پرندوں کی منتقلی کا کام آئندہ چند روز میں شروع ہوجائیگا۔
چڑیا گھر انتظامیہ کے مطابق شفٹنگ کمیٹی نے سفارشات جمع کروا دی ہیں کہ کون سے جانور کہاں شفٹ کیے جائیں گے، سفارشات کی منظوری کے بعد جانوروں کی منتقلی کا کام شروع ہوجائیگا۔
لاہور چڑیا گھر اورسفاری پارک کی اپ گریڈیشن پر تقریبا 5 ارب روپے خرچ ہوں گے۔ چڑیا گھر میں پانڈا سمیت نئے جانور لانے کا بھی منصوبہ ہے جبکہ پاکستان میں پہلی بار کسی چڑیا گھر میں ورچوئیل رائیلٹی کے ذریعے نایاب قسم کے جانور دیکھے جاسکیں گے