سب سے بڑے کپ میں نوڈلز پیش کرنے کا ریکارڈ

چینی کمپنی نے 50.80 کلو انسٹنٹ لوسیفن پکا کر دنیا کے سب سے بڑے انسٹنٹ رائس نوڈلز کپ میں پیش کیے


ویب ڈیسک November 04, 2023

ایک چینی کمپنی نے 50.80 کلو انسٹنٹ لوسیفن (ایک قسم کے نوڈلز) پکا کر دنیا کے سب سے بڑے انسٹنٹ رائس نوڈلز کے کپ میں پیش کرنے کا نیا ریکارڈ قائم کردیا۔

گوانگشی لوباوینگ فوڈ ٹیکنالوجی کارپوریشن نے لوسیفن (گھونگھے اور چاول کے نوڈلز سے بنا ایک پکوان) بنانے کے لیے 4.3 فٹ لمبے برتن کا استعمال کیا گیا۔

نوڈلز کے لیے استعمال کیاجانے والا گھونگھے کا سوپ سرکے، مرچوں کے تیل، مونگ پھلی، خشک ٹوفو کی چھال اور بین کرڈ اسٹکس سے بنایا گیاجبکہ اس کی مخصوص بو کے لیے اس میں بانس کی ٹہنیوں کا اچار (ساور بیمبو شوٹس) ڈالا گیا۔

کمپنی کی جانب سے بنائے گئے یہ ریکارڈ ساز لوسیفن کمپنی کے کیفیٹیریا میں ملازمین میں تقسیم کر دیے گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں