کھانا ریسٹورینٹ میں کھائیں فنڈ فلسطینیوں کو جائے گا

فنڈز ریزنگ گالا سے حاصل رقوم سے فلسطینیوں کو طبی سامان، گدے، کمبل اور حفظان صحت کی کٹس فراہم کی جائیں گی

فنڈز رائزنگ فار فلسطین لندن میں 12 نومبر کو ہوگا، فوٹو: فائل

برطانیہ میں فلسطینیوں کے لیے عطیات جمع کرنے کے لیے فنڈ ریزنگ گالا کا انعقاد کیا جائے گا جس میں کھانا کھانے والے جو بل ادا کریں گے اس کا بڑا حصہ غزہ متاثرین کو دیا جائے گا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق لندن میں اس فنڈ ریزنگ گالا "کم ڈائن فار فلسطین 2023" کا اہتمام برطانوی نژاد پاکستانی انسانی حقوق کی کارکن عارفہ نسیم نے کیا تھا جو ایک چیریٹی ادارے سے منسلک ہے۔

یہ ایونٹ 12 نومبر کو ہوگا جس میں شرکت کے لیے ٹکٹ خریدنا ہوں گے اور اس ٹکٹ سے حاصل رقوم کو بھی فلسطینیوں کو دی جائے گی۔




یہ چیریٹی ادارہ جس کے دفاتر لندن، لبنان، مغربی کنارے اور غزہ سٹی میں ہیں۔ یہ ادارہ خود کو فلسطینیوں کی صحت اور بہبود کے لیے کام کرنے کے طور پر بیان کرتا ہے۔

عارفہ نسیم نے بتایا کہ اس فنڈز ریز گالا سے جمع ہونے والے فنڈز سے غزہ اور فلسطین کے ضرورت مندوں کو طبی سامان، گدے، کمبل اور حفظان صحت کی کٹس فراہم کریں گے۔

 
Load Next Story