بھارت میں 64 شدت کے زلزلے سے زمین لرز اٹھی
زلزلہ کا مرکز نیپال تھا جبکہ اس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی، زلزلہ پیما مرکز
بھارتی دارالحکومت نئی دہلی سمیت مختلف علاقوں میں 6.4 شدت کے شدید زلزلے سے زمین لرز اٹھی۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق نئی دہلی میں جمعے کی رات مقامی وقت کے مطابق رات 11 بج کر 32 منٹ پر زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔
نئی دہلی کے علاوہ بھارت کے دیگر علاقوں میں بھی زلزلہ آیا۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلہ کا مرکز نیپال تھا جبکہ اس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔
بھارت اور نیپالی میڈیا کے مطابق دونوں ممالک میں ابھی تک کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔
اے این آئی کی رپورٹ کے مطابق زلزلے کے جھٹکے ریاست بہار، نوائیڈا، پٹنہ سمیت شمالی علاقوں میں محسوس کیے گئے، جس کے بعد شہری خوف کے عالم میں گھروں سے باہر نکل آئے۔
پاکستان کے ادارہ برائے ہنگامی حالات (پی ایم ڈی) کے مطابق رات گیارہ بج کر 03 منٹ پر 6.0 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا، جس کی گہرائی تیس کلومیٹر جبکہ اس کا مرکز نیپال تھا۔