ملک میں گندم کا 69 لاکھ 34 ہزار ٹن ذخیرہ موجود

نجی شعبہ نے 7 لاکھ ٹن سے زیادہ گندم درآمد کی ہے جبکہ 12 لاکھ ٹن مزید منگوائی جائے گی

نجی شعبہ نے 7 لاکھ ٹن سے زیادہ گندم درآمد کی ہے جبکہ 12 لاکھ ٹن مزید منگوائی جائے گی۔ فوٹو: فائل

وفاقی وزارت غذائی تحفظ و تحقیق نے واضح کیا ہے ملک میں وافرگندم موجود ہے۔

پاسکو اور صوبائی محکمہ خوراک کے پاس 69 لاکھ 34 ہزار ٹن ذخیرہ ہے جو ملکی ضروریات کیلیے مئی 2024 تک کافی ہے، نئی فصل مارچ کے آخر میں آنا شروع ہو جاتی ہے۔


یہ بھی پڑھیں: 434 ملز، 623 مڈل مین، 345 زمیندار گندم آٹا اسمگلنگ میں ملوث ہیں، وزارت داخلہ

مزید برآں نجی شعبہ نے 7 لاکھ ٹن سے زیادہ گندم درآمد کی ہے جبکہ 12 لاکھ ٹن مزید منگوائی جائے گی۔ گندم4800 روپے سے کم ہو کر 4400 سے 4300 روپے من پرفروخت ہورہی ہے۔ مزید ممکنہ کمی سے عام آدمی کی قوت خرید بہتر ہوگی۔
Load Next Story