بنگلورو اسٹیڈیم میں ’’سب ایئر سسٹم‘‘ نصب میدان میں پانی جمع نہیں ہوگا

بارش شروع ہوتے ہی یہ سسٹم خود بخود کام کرنا شروع کردے گا، اسٹاف

بارش شروع ہوتے ہی یہ سسٹم خود بخود کام کرنا شروع کردے گا، اسٹاف ۔ فوٹو: آئی ایس

چناسوامی اسٹیڈیم بنگلورو کا خصوصی نظام پاکستان اور نیوزی لینڈ کے ورلڈکپ میچ کو بارش سے بچانے کیلیے تیار ہے۔

بھارتی محکمہ موسمیات کی جانب سے صبح 10 بجے شروع ہونے والے مقابلے کے دوران دوپہر 2بجے بارش کی پیشگوئی ہوئی ہے، اسٹیڈیم میں نصب ''سب ایئر سسٹم'' میدان میں پانی جمع نہیں ہونے دے گا۔


یہ بھی پڑھیں: دھرم شالہ اسٹیڈیم کی آؤٹ فیلڈ پر سوالیہ نشان اُٹھ گئے

اسٹاف کے مطابق بارش شروع ہوتے ہی یہ سسٹم خود بخود کام کرنا شروع کردے گا، بارش رکنے کے 15 سے 20 منٹ میں گرائونڈ کو کھیل کے قابل بنا دیا جائے گا،''سب ایئر سسٹم'' سے پانی کی نکاسی 36 گنا تیز ہوتی ہے، پائپس ایک منٹ میں 10 ہزار لیٹر پانی نکال سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ بنگلورو کے چنا سوامی اسٹیڈیم میں سب ایئر سسٹم 2016 میں نصب کیا گیا تھا۔
Load Next Story