پریانکا اور سوناکشی کے بعد رنبیر کپور نے بھی باکسنگ سیکھنا شروع کردی

رنبیرکپور نے کینیا سے خصوصی ماہر بلایا ہے جو انہیں 4 ماہ تک باکسنگ اور دیگر مارش آرٹس کی تربیت دے گا۔


ویب ڈیسک May 21, 2014
رنبیر کپور ’’بمبئے ویلویٹ‘‘ نامی فلم میں اسٹریٹ فائٹر کا کردار ادا کررہے ہیں فوٹو: فائل

KHANEWAL: بالی ووڈ کے معروف اداکار رنبیر کپور نے فلم میں اپنے کردار میں حقیقی رنگ لانے کے لئے باکسنگ کی تربیت حاصل کرنا شروع کردی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق رنبیرکپور ''بمبئے ویلویٹ'' نامی فلم میں ایک اسٹریٹ فائٹر کا کردار ادا کررہے ہیں جس کے لئے انہیں مارشل آرٹس کی مختلف اقسام سے واقفیت ہونا ضروری ہے۔ اپنے کردار کو حقیقی بنانے کے لئے رنبیر کپور نے باکسنگ سیکھنا شروع کردی ہے، اس کے لئے کینیا سے خصوصی ماہر کو بلایا گیا ہے جو انہیں 4 ماہ تک باکسنگ سمیت دیگر مارشل آرٹس کی تربیت دے گا۔

واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکارائیں پریانکا چوپڑا اور سوناکشی سنہا بھی اپنی نئی آنے والی فلموں میں باکسر کا کردار ادا کررہی ہیں جس کے لئے وہ بھی خصوصی تربیت حاصل کررہی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں