بھارتی گیندبازوں کو الگ بالز دینے کا معاملہ وسیم اکرم نے حسن رضا کو آڑے ہاتھوں لے لیا
آپ ایسے بیانات دیکر اپنی بےعزتی کروارہے ہیں اور ساتھ میں ہماری بھی، سابق کپتان
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے حسن رضا کو بالز میں تبدیلی کے بیان پر آرے ہاتھوں لے لیا۔
گزشتہ روز مقامی ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں سابق کرکٹر حسن رضا نے بھارتی بولرز پر الزام عائد کیا تھا کہ آئی سی سی اور بھارتی کرکٹ بورڈ مختلف گیند فراہم کررہا ہے جس کی وجہ انہیں زیادہ سوئنگ اور سیم مل رہی ہے جبکہ دیگر ٹیمیں ایسا کرنے میں ناکام ہیں۔
انہوں نے مزید کہا تھا کہ بھارتی بالرز کو فراہم کی جارہی بالز کا بلےبازوں کو معائنہ کرنا چاہیے۔
مزید پڑھیں: کیچز تھامنے کے معاملے میں پاکستان نے تمام ٹیموں کو پیچھے چھوڑ دیا
حسن رضا کے تبصرے پر سابق کپتان وسیم اکرم نے آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ آپ ایسے بیانات دیکر اپنی بےعزتی کروارہے ہیں اور ساتھ میں ہماری بھی!۔
سابق کپتان نے کہا کہ امپائر ٹاس سے قبل دونوں ٹیموں کے کپتانوں کو بلا کر ریفریز کی موجودگی میں بالرز کے ڈبے سے دو گیند بالنگ کرنے والا کپتان اٹھاتا کہ اگر ایک خراب ہوجائے تو دوسری لائی جائے، ایسی طرح دوسری ٹیم بھی یہی کرتی ہے۔
مزید پڑھیں: کیویز کیخلاف میچ سے قبل شاداب فٹ نہ ہوسکے، ابرار کی شمولت کا امکان
وسیم اکرم نے کہا کہ کوئی ڈیوائس کے ذریعے گیند کیسے سوئنگ کرسکتا ہے، انہوں نے کہا کہ ضروری نہیں کہ باقی ٹیموں کی گیند سوئنگ نہیں کررہی تو اسکا مطلب یہ ہے کہ بھارتی بالرز نے کچھ سیکھا ہو۔ وہ زیادہ اچھی فارم میں ہیں انہیں سراہا جانا چاہیے۔
مزید پڑھیں: پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ؛ ورلڈکپ میں کس ٹیم کا پلڑا بھاری ہے؟ حیران کن اعدادوشمار
واضح رہے کہ بھارتی پیسرز نے 7 میچوں میں 18.57 کی اوسط سے 45 وکٹیں حاصل کررکھی ہیں جبکہ جنوبی افریقا کے تیز گیندبازوں نے سب سے زیادہ 7 میچوں میں 50 وکٹیں لی ہیں۔
سری لنکا کے خلاف میں بھارتی پیسرز نے شاندار بالنگ کا مظاہرہ کیا تھا اور پوری ٹیم کو محض 55 کے مجموعے پر پویلین بھیج دیا تھا۔