اسد قیصر کا جوڈیشل ریمانڈ منظور اڈیالہ جیل بھیج دیا گیا

اسد قیصر کو خیبر پختون خوا میں کرپشن کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا


ویب ڈیسک November 04, 2023
اسد قیصر کو خیبر پختون خوا میں کرپشن کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا جوڈیشل ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں اڈیالہ جیل بھیج دیا۔

اسلام آباد پولیس نے اسد قیصر کو جوڈیشل مجسٹریٹ قدرت اللہ کی عدالت میں پیش کرکے جوڈیشل ریمانڈ کی درخواست کی۔

اسلام آباد پولیس نے بتایا کہ اسد قیصر کو خیبر پختون خوا میں کرپشن کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہے، اینٹی کرپشن خیبرپختونخواہ نے اسد قیصر کی گرفتاری مانگی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصراسلام آباد سے گرفتار

پی ٹی آئی وکیل شعیب شاہین نے کہا کہ کسی کے مقدمے میں گرفتار کرنے کا اختیار اسلام آباد پولیس کو کس نے دیا۔

عدالت نے اسد قیصر کا جوڈیشل ریمانڈ منظور کرتے ہوئے جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا پولیس کو اسد قیصر کے حوالے سے قانونی کارروائی مکمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ کے پی کے پولیس اپنا پراسس مکمل کر لے لیکن اس میں ایک ہفتے سے زائد کا وقت نا لگے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں