معروف بنگلا دیشی اداکارہ کی پُراسرار موت

پولیس کے پہنچنے سے پہلے ہی وہ دوست اسپتال سے فرار ہوگیا


ویب ڈیسک November 04, 2023
فوٹو: بھارتی میڈیا

بنگلادیش کی معروف اداکارہ حمیرا ہیمو پُراسرار طور پر انتقال کر گئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 37 سالہ بنگلا دیشی اداکارہ حمیرا ہیمو کو بےہوشی کی حالت میں ڈھاکہ کے ایک اسپتال لے جایا گیا، تاہم ڈاکٹروں نے اُنہیں مردہ قرار دے دیا۔

رپورٹس کے مطابق، ڈاکٹروں نے چیک اپ کے دوران اداکارہ حمیرا کی گردن پر ایک ہلکا سا نشان دیکھا اور اداکارہ کی موت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پولیس کو اطلاع دی۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق حمیرا کو اُن کا ایک دوست بےہوشی کی حالت میں اسپتال لیکر آیا تھا لیکن پولیس کے پہنچنے سے پہلے ہی وہ دوست اسپتال سے فرار ہوگیا۔

رپورٹس میں بتایا گیا کہ حمیرا کے دوست کے فرار ہونے کے بعد پولیس کو شک ہے کہ اداکارہ کی موت میں شاید اُس دوست کا ہاتھ ہے۔

مزید پڑھیں: ایک اور بھارتی اداکارہ نے خود کشی کرلی

پولیس نے اداکارہ کی موت کے کیس کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے جبکہ دوست کی تلاش جاری ہے۔

واضح رہے کہ حمیرا ہیمو نے اپنی اداکاری کے کیرئیر کا آغاز 2006 میں تھیٹر سے کیا تھا اور پھر سیریز "چھایا بیتھی" سے ٹیلی ویژن انڈسٹری میں قدم رکھا۔

حمیرا ہیمو نے کئی ٹی وی سیریلز میں کام کرنے کے بعد فلموں میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں