ورلڈکپ آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 33 رنز سے شکست دے دی

آسٹریلیا کیجانب سے ایڈم زیمپا نے 3،مچل اسٹارک، جوش ہیزل ووڈ اور کپتان پیٹ کمنز نے 2، 2 جبکہ مارکس اسٹوئنس نے 1 وکٹ لی


ویب ڈیسک November 04, 2023
(فوٹو: کرک انفو)

آئی سی سی ورلڈکپ کے 36ویں میچ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 33 رنز سے شکست دیکر باضابطہ طور پر میگا ایونٹ سے باہر کردیا۔

احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ کی ٹیم 49ویں اوور میں 253 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ انگلینڈ کی جانب سے بین اسٹوکس 64 اور ڈیوڈ ملان 50 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ معین علی 42، کرس ووکس 32، عادل راشد 20، ڈیوڈ ولی 15، لیئم لونگسٹن 2، کپتان جوس بٹلر 1 اور جونی بیئرسٹو 0 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔

مزید پڑھیں: فخر زمان کی شاندار بیٹنگ کی بدولت پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دے دی

آسٹریلیا کی جانب سے ایڈم زیمپا نے 3، مچل اسٹارک، جوش ہیزل ووڈ اور کپتان پیٹ کمنز نے 2، 2 جبکہ مارکس اسٹوئنس نے 1 وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل آسٹریلوی ٹیم انگلینڈ کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 50 ویں اوور میں 286 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔

آسٹریلوی اوپنرز ٹیم اچھا آغاز دینے میں ناکام رہے، اوپنر ٹریوس ہیڈ 11 اور ڈیوڈ وارنر 15 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے، اسٹیو اسمتھ 45 جبکہ مارنس لیبوشین 71، جوش انگلس 3، کیمرون گرین 47 رنز بناکر پویلین لوٹے۔ مارکس اسٹونس 35، کپتان پیٹ کمنز 10، مچل اسٹارک 10 اور ایڈم زیمپا 29 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ جوش ہیزل ووڈ ایک رن بنا ناٹ آؤٹ رہے۔

انگلینڈ کی جانب سے کرس ووکس نے 4، عادل رشید اور مارک ووڈ 2، 2 جبکہ ڈیوڈ ولی اور لیئم لونگسٹن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ ٹیم کے موارل کو بلند کرنے کیلئے میچ میں فتح درکار ہے۔

اس موقع پر آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے کہا کہ میچ میں کامیاب حاصل کرکے سیمی فائنل میں جگہ کنفرم کرنا چاہتے ہیں۔

آسٹریلیا کا اسکواڈ

کپتان پیٹ کمنز، ٹریوس ہیڈ، ڈیوڈ وارنر، مچل مارش، اسٹیو اسمتھ، مارنس لیبوشین، جوش انگلس، گلین میکسویل، مچل اسٹارک، ایڈم زمپا، جوش ہیزل ووڈ

انگلینڈ کا اسکواڈ

کپتان جوز بٹلر، جونی بیرسٹو، ڈیوڈ ملان، جو روٹ، بین اسٹوکس، مارک ووڈ، ڈیوڈ ولی، لیام لیونگسٹن، معین علی، کرس ووکس اور عادل رشید شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں