سونا عالمی اور مقامی مارکیٹ میں مہنگا ہوگیا

مقامی سطح پر سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 اور فی 10 گرام قیمت میں 172 روپے کا اضافہ ہوا، چاندی کی قیمت مستحکم


Staff Reporter November 04, 2023
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونا 7 ڈالر فی اونس مہنگا ہوگیا (فوٹو: فائل)

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 7 ڈالر کا اضافہ ہوا، جس سے نئی قیمت 2 ہزار 12 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔

دوسری جانب مقامی صرافہ بازار میں کاروباری ہفتے کے آخری دن 24 قیراط سونے کی قیمت میں 200 روپے فی تولہ کا اضافہ ہوا، جس سے نئی قیمت 2 لاکھ 14 ہزار 600 روپے ہو گئی۔

اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی مقامی مارکیٹ میں 172 روپے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 83 ہزار 985 روپے ہو گئی۔

دریں اثنا چاندی کی قیمت ملک میں بغیر کسی رد و بدل کے 2580 روپے فی تولہ اور 2211.93 روپے فی 10 گرام پر برقرار ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں