غزہ میں خون آلود بچوں کی تصاویر دیکھ کر آنسو آ جاتے ہیں روسی صدر

کسی کو غزہ کی صورتحال کا احساس نہیں تو اس کےسینے میں دل نہیں پتھر ہے، ولادیمیر پیوٹن


ویب ڈیسک November 04, 2023
یہ سمجھنا ضروری ہے کہ برائی کی جڑ کہاں ہے،روسی صدر:فوٹو:فائل

روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ غزہ میں خون آلود بچوں کی تصاویر دیکھ کر آنسو آجاتے ہیں۔

روسی صدر پیوٹن نے بیان میں کہا کہ پتھر دل والے لوگ ہی غزہ کی تباہی پر خاموش رہ سکتے ہیں۔ غزہ میں خون آلود بچوں کی تصاویر دیکھ کرآنسو آ جاتے ہیں اور رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں۔

صدر پیوٹن کا کہنا تھا کہ فلسطین میں جاری بمباری فوری طور پر نہ روکی گئی تو اشتعال انگیزی میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ جو کچھ غزہ میں ہو رہا ہے اس پر چنگاری لگانا بہت آسان ہے۔ اگر کسی کو غزہ کے واقعات کا احساس نہیں ہوتا تو اس کے سینے میں دل نہیں پتھر ہے۔ اس بات کو سمجھنا ضروری ہے کہ برائی کی جڑ کہاں ہے اور اس برائی نے کیسے جنم لیا۔

غزہ پر 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی حملوں میں اب تک 9 ہزار 300 فلسطینی شہید اور 25 ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں